نیب لاہور نے نیب کا جعلی افسر بن کر نیب کے نام کو بدنام کرنے والے شخص کو پکڑ لیا

نیب لاہور نے نیب کا جعلی افسر بن کر نیب کے نام کو بدنام کرنے والے شخص کو پکڑ لیا شہری سے 44 لاکھ روپے لوٹنے والے چار دھوکہ بازوں، جعلسازوں کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب لاہور نے نیب کا جعلی افسر بن کر نیب کے …

نیب لاہور نے نیب کا جعلی افسر بن کر نیب کے نام کو بدنام کرنے والے شخص کو پکڑ لیا
شہری سے 44 لاکھ روپے لوٹنے والے چار دھوکہ بازوں، جعلسازوں کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب لاہور نے نیب کا جعلی افسر بن کر نیب کے نام کو بدنام کرنے اور ایک شہری سے 44 لاکھ روپے لوٹنے والے چار دھوکہ بازوں، جعلسازوں امجد علی، محمد عثمان، نوید حسین اور نیاز بٹ کو اس وقت موقع پر گرفتار کر لیا جب وہ متعلقہ شہری سے مزید رقم وصول کرنے پہنچے۔ چیئرمین نیب کی ہدایت پر مذکورہ جعلسازوں سے تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات میں مزید انکشافات متوقع ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے چاروں جعلسازوں کو پولیس کے حوالہ کیا جائے گا تاکہ پولیس دفعہ 419/420، 170 ت کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Leave a Reply