اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کا فلسفہ نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے، اقبال کسی قسم کی بھی انتہاءپسندی کے حامی نہیں تھے۔ وہ پیر کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے سلسلہ میں مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام اسلام آباد میں تین روزہ عالمی علامہ اقبال کانفرنس کے افتتاحی …
سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا عالمی علامہ اقبال کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کا فلسفہ نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے، اقبال کسی قسم کی بھی انتہاءپسندی کے حامی نہیں تھے۔ وہ پیر کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے سلسلہ میں مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام اسلام آباد میں تین روزہ عالمی علامہ اقبال کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں 18 ممالک سے محققین اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ علامہ محمد اقبال خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے، انہوں نے اپنے فلسفہ اور شاعری میں اتحاد مسلمہ پر زور دیا، علامہ محمد اقبال کی تعلیمات مسلم دنیا کیلئے آفاقی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے دو قومی نظریہ دیا جس پر چل کر پاکستان کا وجود ممکن ہو سکا، وہ انتہاءپسندی کی کسی بھی شکل کے حامی نہیں تھے، اقبال کا فلسفہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے، ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ کانفرنس میں 18 ممالک کے دانشور اور محققین کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اقبال کو فقط پاکستان میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہے، عالمی سطح پر فکر اقبال پر دانشوروں کو اکٹھا کرنا پاکستان کےلئے باعثِ اعزاز ہے۔








