ملاکنڈ ڈویژن میںترقی کے منصوبے مسلم لیگ(ن)کے مرہون منت ہیں،امیرمقام

پشاور۔06 نومبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوںنے عوام کومایوسی کے سواکچھ نہیںدیااورپاکستان مسلم لیگ(ن)نے عملی کام کرکے انتخابی وعدوںکوعملی جامہ پہنایاہے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات میںمقابلہ صرف جھوٹے دعویداروںاورعملی کام کرنیوالوںکے درمیان ہوگااورانشاءاللہ 2018کے انتخابات میںجیت عملی کام کرنیوالوںکی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ سوات کے عوام نے طالع آزماسیاستدانوںکے تبدیلی اوردیگرکوبھی آزمالیا مگراس دفع شیرکیساتھ دیکرحقیقی ترقی لانے …

پشاور۔06 نومبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوںنے عوام کومایوسی کے سواکچھ نہیںدیااورپاکستان مسلم لیگ(ن)نے عملی کام کرکے انتخابی وعدوںکوعملی جامہ پہنایاہے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات میںمقابلہ صرف جھوٹے دعویداروںاورعملی کام کرنیوالوںکے درمیان ہوگااورانشاءاللہ 2018کے انتخابات میںجیت عملی کام کرنیوالوںکی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ سوات کے عوام نے طالع آزماسیاستدانوںکے تبدیلی اوردیگرکوبھی آزمالیا مگراس دفع شیرکیساتھ دیکرحقیقی ترقی لانے والوںکاساتھ دیںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے کانجو ،دمغارمیںمینگولئی بانڈہ فیڈرکا باقاعدہ افتتاح اوربعدازاںشکردرہ مٹہ میںشمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعبدالمتین خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کااعلان کرکے محمدنوازشریف اورانجینئرامیر مقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔

Leave a Reply