روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ایک فوجی اجلاس کے دوران اعلان کیا ہے کہ ہم جنگی ڈرونز کو کنٹرول کرنے کے لیے سیٹلائٹ پر مبنی نظام تیار کر رہے ہیں ۔
ڈرونز کنٹرول کرنے کے لیے سیٹلائٹ سسٹم تیار کرنے پر کام کر رہے، روس

مزید خبریں
ماسکو ۔13جون (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ایک فوجی اجلاس کے دوران اعلان کیا ہے کہ ہم جنگی ڈرونز کو کنٹرول کرنے کے لیے سیٹلائٹ پر مبنی نظام تیار کر رہے ہیں ۔
العربیہ کے مطابق انہوں نے یوکرین کی جنگ میں شریک متعدد فوجیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی زور دیا کہ اس سے پہلے کوئی بھی روس کو سٹریٹجک شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور نہ ہی کوئی ایسا کر پائے گا۔روسی صدر نے ماسکو کو سٹریٹجک شکست دینے کی مغربی خواہش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایسا کچھ بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا اس سے پہلے کوئی بھی روس کو سٹریٹجک شکست دینے کے قابل نہیں ہو سکا ہے۔ روسی صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ ہماری کثیر نسل اور متحد عوام آنے والی نسلوں، اپنے پوتوں نواسوں کے لیے اپنی ذمہ داری کو سمجھتی ہے تو روس کی ضرورت ہمارے سوا کسی کو نہیں ہے۔ صرف ہم ہی اس کی حفاظت کر سکتے ہیں۔








