امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے جمعہ کو نامعلوم فضائی مظاہر سے متعلق دستاویزات کا تیسرا مجموعہ جاری کر دیا، جنہیں عام طور پر یو ایف اوز یا نامعلوم اڑنے والی اشیاء کہا جاتا ہے۔
پینٹاگون نے یو ایف اوز سے متعلق نئی دستاویزات جاری کر دیں

مزید خبریں
لاس اینجلس۔13جون (اے پی پی):امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے جمعہ کو نامعلوم فضائی مظاہر سے متعلق دستاویزات کا تیسرا مجموعہ جاری کر دیا، جنہیں عام طور پر یو ایف اوز یا نامعلوم اڑنے والی اشیاء کہا جاتا ہے۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے مجموعے میں 72 تاریخی دستاویزات شامل ہیں، جو گزشتہ برسوں کے دوران امریکی محکمہ دفاع، امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ،مرکزی خفیہ ایجنسی اور ناسا کی جانب سے جمع کی گئی تھیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام دستاویزات حکومت کی مخصوص ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور مزید فائلیں بھی مرحلہ وار جاری کی جائیں گی۔پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنیل کے مطابق 8 مئی کو ویب سائٹ کے آغاز کے بعد سے دنیا بھر سے اسے 1.7 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکی محکمہ دفاع اور اس کے شراکت دار ادارے یو اے پی سے متعلق مزید دستاویزات کی تیاری اور اجرا پر کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں نامعلوم فضائی مظاہر اور یو ایف اوز سے متعلق رپورٹس اور سرکاری تحقیقات عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔








