اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):پاکستان میں مالی سہولیات کی توسیع سےعوامی خوشحالی اور معاشی ترقی کا نیا سفر جاری ہے۔ رواں سال آسان مالی سہولیات بڑھانے کیلئے پاکستان میں ڈیجیٹل فنانسنگ، ہاؤسنگ اور ہنر مندی کے نئے پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں۔ زرعی شعبے میں ڈیجیٹل فنانسنگ کے ذریعے 7 لاکھ 50 ہزار نئے قرض لینے والے افراد کو مالی سہولت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ڈیجیٹل قرضوں …
پاکستان میں مالی سہولیات کی توسیع ،عوامی خوشحالی اور معاشی ترقی کا نیا سفر

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):پاکستان میں مالی سہولیات کی توسیع سےعوامی خوشحالی اور معاشی ترقی کا نیا سفر جاری ہے۔ رواں سال آسان مالی سہولیات بڑھانے کیلئے پاکستان میں ڈیجیٹل فنانسنگ، ہاؤسنگ اور ہنر مندی کے نئے پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں۔
زرعی شعبے میں ڈیجیٹل فنانسنگ کے ذریعے 7 لاکھ 50 ہزار نئے قرض لینے والے افراد کو مالی سہولت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ڈیجیٹل قرضوں اور انشورنس سے چھوٹے پیمانے کے کسانوں اور کاروباری افراد کو آسان مالی رسائی حاصل ہو رہی ہے۔حکومت کی جانب سے ’’اپنا گھر‘‘ سکیم کے تحت اب تک 11 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔الیکٹرک گاڑیوں کی فنانسنگ کے تحت 40 ہزار سے زائد درخواستوں پر کارروائی کی جا چکی ہے۔توانائی بچت فنانسنگ پروگرام کے تحت 10 کروڑ پنکھوں کی تبدیلی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے اب تک 8 ہزار میگاواٹ تک بجلی کی بچت حاصل ہوئی ہے۔پاکستان نے حکومتی ضمانت اور روزگار سے منسلک مالی معاونت کے ساتھ اپنا پہلا سکلز امپیکٹ بانڈ بھی متعارف کرا دیا ہے۔یہ اقدامات مالی شمولیت، روزگار، رہائش، زرعی ترقی اور توانائی بچت کے ذریعے معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔








