مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ٹرین اور ایک نجی گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مصر میں ٹرین اور کار کے تصادم میں 8 افراد جاں بحق

مزید خبریں
قاہرہ ۔13جون (اے پی پی):مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ٹرین اور ایک نجی گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق صوبائی حکام کے مطابق حادثہ ضلع الجنائن کے علاقے شلوفہ میں پیش آیا، جہاں سویز-اسماعیلیہ ریلوے لائن پر چلنے والی ایک ٹرین نے ریلوے پھاٹک کے غیر مجاز مقام سے گزرنے والی گاڑی کو ٹکر مار دی۔سویز گورنریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گاڑی ریلوے ٹریک عبور کرتے وقت غیر قانونی طور پر گزر رہی تھی، جس کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔تصادم کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور سرکاری استغاثہ حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے رہا ہے۔








