سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں ، میران شاہ اور گردونواح میں 21 خوارج جہنم واصل ہوگئے، آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے میران شاہ اور گردونواح میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں پر انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں کی گئیں جن میں 21 خارجی جہنم واصل ہوگئے

راولپنڈی۔13جون (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے میران شاہ اور گردونواح میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں پر انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں کی گئیں جن میں 21 خارجی جہنم واصل ہوگئے۔

ہفتے کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہندوستان کے زیر اہتمام فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 21 خوارج بشمول چار خارجی رِنگ لیڈرز (خارجی خالد رضا عرف سالار، خارجی مفتون، خارجی موسیٰ اور خارجی عمران عرف عیان) کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے جو ایک اہم نیٹ ورک کے تحت علاقے میں کام کر رہے ہیں۔ مارے گئے خارجیوں کے رہنما سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے انتہائی مطلوب تھے۔ انتہائی ماہرانہ اور درست آپریشنز میں اب تک مجموعی طور پر 48 خوارج مارے جا چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ جہنم واصل کئے گئے ہندوستانی سپانسرڈ خوارج جو متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم تھے ، سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وژن ’’عزم استحکام‘‘(جو کہ نیشنل ایکشن پلان پر وفاقی سپریم کمیٹی کی طرف سے منظور شدہ ہے)کے تحت انسداد دہشت گردی کی انتھک مہم میں ان علاقوں میں بچ جانے والے خوارج کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

مزید خبریں