وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے سابق سینیٹر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما تاج محمد آفریدی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی تاج محمد آفریدی کے اہل خانہ سے تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے سابق سینیٹر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما تاج محمد آفریدی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔








