پرال کو جدید اور خودمختار ادارہ بنا دیا، ایف بی آر میں بڑے ڈیجیٹل منصوبے زیرِ تکمیل ہیں، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال
پرال کو جدید اور خودمختار ادارہ بنا دیا، ایف بی آر میں بڑے ڈیجیٹل منصوبے زیرِ تکمیل ہیں، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل نوے کی دہائی سے جاری ہے، تاہم ماضی میں مناسب افرادی قوت نہ ہونے کے باعث پرال کو مختلف مسائل کا سامنا رہا۔ ہفتہ کو یہاں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اب پرال کو ایک خودمختار اور جدید ادارے کی شکل دیدی گئی ہے جہاں باصلاحیت اور پیشہ ور افراد خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ اگرچہ پرانی نسل کے بعض افسران ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر ہم آہنگ نہیں تھے، لیکن اب نوجوان اور جدید تقاضوں سے واقف افسران ایف بی آر کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات کے تحت متعدد نئے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کا مقصد ٹیکس نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید بنانا ہے۔








