پنجاب بھرمیں 1466ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق1730زخمی

پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1466ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق جبکہ 1730زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1466ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 803افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

لاہور۔13جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1466ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق جبکہ 1730زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1466ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 803افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اعدادو شمار کیمطابق245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت287متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 122متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد 102متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔