قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عام بحث کی گئی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار صبح 11 بجے تک ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عام بحث کی گئی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے بحث کا آغاز کیا جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائد حزب اختلاف کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیا۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتوار کو بھی بحث جاری رہے گی۔








