اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):سرپرست اعلی آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026–27 مجموعی طور پر ایک متوازن بجٹ ہے،ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر دی گئی ریلیف اورودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے گی اور سرمایہ کاری کے رجحان کو بہتر بنائے گی، سپر ٹیکس میں کمی اور ودہولڈنگ ٹیکس …
وفاقی بجٹ 2026–27 مجموعی طور پر ایک متوازن بجٹ ہے،ظفر بختاوری

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):سرپرست اعلی آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026–27 مجموعی طور پر ایک متوازن بجٹ ہے،ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر دی گئی ریلیف اورودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے گی اور سرمایہ کاری کے رجحان کو بہتر بنائے گی، سپر ٹیکس میں کمی اور ودہولڈنگ ٹیکس میں نرمی کاروباری برادری کے لیے حوصلہ افزا ہے۔
ہفتہ کوبجٹ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں احسن بختاوری نےکہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی اور سپر ٹیکس میں تخفیف ایک مثبت پیش رفت ہےجبکہ آئی ٹی اور ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے دی گئی سہولیات سے برآمدات اور روزگار کے مواقع میں بہتری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے لیے 88 ارب روپے کی تخصیص قابلِ ستائش ہےتاہم برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کے لیے اس میں مزید وسعت کی ضرورت ہے۔
فکسڈ ٹیکس سسٹم ایک اچھا اقدام ہے لیکن اس کے عملی نفاذ کے لیے واضح طریقہ کار اور شفافیت انتہائی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے مزید واضح اور عملی ریلیف اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔








