صدر مملکت ممنون حسین کا بینک آف چائنا کے آپریشنز کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے خطے کی اقتصادی سرگرمیوں کا فطری مرکز ہے جس کی کامیابی کے لیے پاکستان میں بینک آف چائنا کے آپریشن کا افتتاح ایک تاریخی قدم ہے جس کا حکومت پاکستان دل کی گہرائی سے خیرمقدم کرتی ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات پاکستان میں بینک آف …

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے خطے کی اقتصادی سرگرمیوں کا فطری مرکز ہے جس کی کامیابی کے لیے پاکستان میں بینک آف چائنا کے آپریشن کا افتتاح ایک تاریخی قدم ہے جس کا حکومت پاکستان دل کی گہرائی سے خیرمقدم کرتی ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات پاکستان میں بینک آف چائنا کے آپریشنز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے بعدازاں تختی کی نقاب کشائی کرکے بینک کے آپریشنز کا بھی افتتاح کیا۔ تقریب سے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ، چین کے قائم مقام سفیر جاو جے اون اور بینک آف چائنا کے چیئرمین چن سے کنگ نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بینک آف چائنا پاک چین اقتصادی راہداری کی اس تاریخی حقیقت کا اظہار ہے کہ پاکستان اور چین نے اپنی اور اس خطے کی قسمت بدلنے کے لیے جو مشترکہ خواب دیکھا تھا وہ حقیقت کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان پرجوش سیاسی اور اقتصادی تعلقات میں وسعت آئے گی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک ہے جس سے مقامی اوربین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Leave a Reply