نجی شعبے کی مشاورت سے نئی تجارتی پالیسی تشکیل دیجائیگی، ایک جامع ڈائیلاگ کا عمل شروع کیا جائے گا،وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی مشاورت سے نئی تجارتی پالیسی تشکیل دینے کی کوشش کرے گی تاکہ مشترکہ کوششوں سے پاکستان کی تجارت و برآمدات کو بہتر طور پرفروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے نجی شعبہ کے ساتھ ایک جامع ڈائیلاگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ان خیالات …

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی مشاورت سے نئی تجارتی پالیسی تشکیل دینے کی کوشش کرے گی تاکہ مشترکہ کوششوں سے پاکستان کی تجارت و برآمدات کو بہتر طور پرفروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے نجی شعبہ کے ساتھ ایک جامع ڈائیلاگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے چیمبر کے صدر شیخ عامر وحید کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید، نائب صدر نثار احمد مرزا، طارق صادق، محمد اعجاز عباسی اور افتخار انور سیٹھی شامل تھے۔وفاقی وزیر تجارت نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ایک چارٹر آف اکانومی تیار کرنے کی کوشش کو سراہا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ معیشت کو پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے حکومت ایسی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رئیل اسٹیٹ شعبے کیلئے ٹیکسوں پر بھی نظرثانی کرنے کی کوشش کرے گی تا کہ یہ شعبہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کر سکے۔

Leave a Reply