اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے 352 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ نئے انتخابی قانون 2017ءکے تحت اپنے 2 ہزار ممبران کی فہرست اور 2 لاکھ روپے رجسٹریشن فیس جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو 352 سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ نئے انتخابی قانون 2017ءکی شق 201، …
سیاسی جماعتیں نئے انتخابی قانون 2017ءکے تحت ممبران کی فہرست اور 2 لاکھ روپے جمع کرائیں، الیکشن کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے 352 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ نئے انتخابی قانون 2017ءکے تحت اپنے 2 ہزار ممبران کی فہرست اور 2 لاکھ روپے رجسٹریشن فیس جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو 352 سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ نئے انتخابی قانون 2017ءکی شق 201، 202، 209 اور 210 کے تحت اپنے 2 ہزار ممبران کی فہرست اور 2 لاکھ روپے فیس جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سے قبل بھی تمام سیاسی جماعتوں کو باقاعدہ خطوط جاری کئے گئے تھے تاہم اب تک کسی سیاسی جماعت کی جانب سے یہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔








