اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان بالخصوص توانائی، زراعت اور فوڈ پراسسنگ کے شعبوں میں اقتصادی تعاون کو تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کرتی معیشت پولینڈ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کیلئے منافع بخش مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مختلف شعبوں میں وسیع تر مواقع پیش کرتی ہے۔ انہوں …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جمہوریہ پولینڈ کے مارشل آف سینٹ سٹینس لاءکارکزیوسکی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان بالخصوص توانائی، زراعت اور فوڈ پراسسنگ کے شعبوں میں اقتصادی تعاون کو تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کرتی معیشت پولینڈ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کیلئے منافع بخش مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مختلف شعبوں میں وسیع تر مواقع پیش کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمہوریہ پولینڈ کے مارشل آف سینٹ سٹینس لاءکارکزیوسکی سے منگل کو وزیراعظم آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پاک۔پولینڈ دوطرفہ تعلقات، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس امر کو سراہا کہ پارلیمانی تبادلے دوطرفہ تعاون اور اہم علاقائی اور عالمی پیش ہائے رفت پر ایک دوسرے کے نکتہ نظر کو بہتر طور پر سمجھنے کیلئے اہم ہے۔ بالخصوص ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنا کر تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے خاص طور پر توانائی، زراعت اور فوڈ پراسسنگ کے شعبوں میں اقتصادی تعاون کو تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فروغ پذیر معیشت پولینڈ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کیلئے منافع بخش مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مختلف شعبوں میں وسیع تر مواقع پیش کرتی ہے۔ سٹینس لاءکارکزیوسکی نے پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے مزید استحکام کیلئے اپنی حکومت کی خواہش کا اظہار کیا۔ سینیٹر گیان چند، پاکستان میں پولینڈ کے سفیر پائیٹر اے اوپانلینسکی اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔








