اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں سموگ اور موسمی حالات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کے مابین وسیع تر رابطے اور پیشگی منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وزیراعظم آفس میں بجلی کی پیداوار اور ملک میں طلب و رسد کی صورتحال کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کابجلی کی پیداوار اور طلب و رسد کی صورتحال کے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں سموگ اور موسمی حالات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کے مابین وسیع تر رابطے اور پیشگی منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وزیراعظم آفس میں بجلی کی پیداوار اور ملک میں طلب و رسد کی صورتحال کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، بجلی اور پٹرولیم ڈویژنز کے سیکرٹریز اور متعلقہ سینئر حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔ وزیراعظم کو بجلی کے حالیہ تعطل کے بارے میں بتایا گیا جس سے جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور ملک کے دیگر حصے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ قبل ازوقت سموگ غیر معمولی ہے اور خشک موسم کی وجہ سے جاری رہنے کا امکان ہے جس کے نتیجہ میں ٹرانسمیشن لائنوں کی ٹرپنگ ہوئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پانی کی شدید قلت بھی پن بجلی کی کم پیداوار کا باعث بنی، 27 اکتوبر کو ہائیڈل پیداوار 2167 میگاواٹ رہی جو گذشتہ سال اسی روز 3088 میگاواٹ تھی۔ علاوہ ازیں ایل این جی ٹرمینل کے طے شدہ تعطل بندش کی وجہ سے گیس کی عدم دستیابی کے باعث ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹس سے کم پیداوار ہوئی تاہم طلب و رسد میں فرق کو دور کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے نتیجہ میں مطلوبہ گنجائش بحال ہوئی۔ سموگ سے متعلقہ غیر اعلانیہ تعطل کے سوا بجلی 30 اکتوبر 2017ءسے پہلے جیسی صورتحال میں تمام علاقوں کو فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سموگ اور ملک میں موسمی حالات سے پیدا ہونے والے چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ اس تناظر میں اجلاس کو بتایا گیا کہ ماہرین کی ایک ٹیم بیجنگ کے ٹرانسمیشن ماڈل کا جائزہ لینے کیلئے چین بھیج دی گئی ہے تاکہ سموگ سے متاثرہ علاقوں میں موثر اقدامات اٹھائے جا سکیں۔








