اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک۔چین اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے بے پناہ مواقع اور بھرپور اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت ملک میں منافع بخش کاروباری منصوبے شروع کرنے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات بینک آف چائنہ کے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بینک آف چائنہ کے چیئرمین چن سائیچنگ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک۔چین اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے بے پناہ مواقع اور بھرپور اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت ملک میں منافع بخش کاروباری منصوبے شروع کرنے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات بینک آف چائنہ کے چیئرمین چن سائیچنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے انہیں پاکستان میں بینک آف چائنہ کی سرگرمیوں کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بینکاری روابط کو مزید تقویت دینے اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ پاک۔چین اقتصادی راہداری کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ عظم الشان منصوبہ نہ صرف دونوں ممالک کے عوام بلکہ خطہ اور اس سے آگے سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے دونوں ممالک کی قیادت کے پختہ عزم کا واضح عکاس ہے۔ وزیراعظم نے بینک آف چائنہ کو ملک میں اس کی سرگرمیوں کی کامیابی سے انجام دہی کے حوالہ سے ہر ممکن تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔ چن سائیچنگ نے پاکستان میں بینک آف چائنہ کی سرگرمیوں کے آغاز کیلئے تعاون اور معاونت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔








