وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، فریقین نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کر دیا ہے، امن معاہدے پر دستخطوں کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔
امریکااور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے ، دستخطوں کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، فریقین نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کر دیا ہے، امن معاہدے پر دستخطوں کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ طویل اور نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ، فریقین نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کر دیا ہے،امن معاہدے پر دستخطوں کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم تنازعہ کے سفارتی حل کے لیے امریکا اور ایران کے عزم کو سراہتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم اس ثالثی عمل میں تعاون پر برادر ملک قطر کی قیادت کے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی حمایت اس معاہدے تک پہنچنے میں اہم ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سعودی عرب اور ترکیہ کی دور اندیش قیادت کی گرانقدر خدمات اور نمایاں کردار پر بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ معاہدہ طے پانے کے بعد ثالث رواں ہفتے متعدد ملاقاتوں کا انعقاد کریں گے،ان ابتدائی مذاکرات کے ذریعے تکنیکی سطح کی بات چیت اور معاہدے پر باضابطہ دستخطوں کی تقریب کے لیے بنیاد فراہم ہو گی۔








