الیکٹرانک میڈیا امور کے بین الاقوامی ماہر کرس بنٹ وال کی پیمرا کے چیئرمین، ممبران ،شکایات کونسل کے ارکان سے ملاقاتیں ریگولیٹرکو ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا 2015پر عملدرآمد کے حوالے سے درپیش مسائل پر بات چیت اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی)برطانوی میڈیا ریگولیٹرآفکام کے کنسلٹنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے متعلق امور کے بین الاقوامی ماہر کرس بنٹ والا نے منگل کو پیمرا ہیڈکوارٹرز میںدوسرے روز بھی …
الیکٹرانک میڈیا امور کے بین الاقوامی ماہر کرس بنٹ وال کی پیمرا کے چیئرمین، ممبران ،شکایات کونسل کے ارکان سے ملاقاتیں

مزید خبریں
الیکٹرانک میڈیا امور کے بین الاقوامی ماہر کرس بنٹ وال کی پیمرا کے چیئرمین، ممبران ،شکایات کونسل کے ارکان سے ملاقاتیں
ریگولیٹرکو ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا 2015پر عملدرآمد کے حوالے سے درپیش مسائل پر بات چیت
اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی)برطانوی میڈیا ریگولیٹرآفکام کے کنسلٹنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے متعلق امور کے بین الاقوامی ماہر کرس بنٹ والا نے منگل کو پیمرا ہیڈکوارٹرز میںدوسرے روز بھی اتھارٹی کے چیئرمین، ممبران ،شکایات کونسل کے ارکان و پیمرا کے سینئر افسران سے ملاقاتیں کیں ۔دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقاتوں میں ریگولیٹرکو ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا 2015پر عملدرآمد کے حوالے سے درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔ کرس بنٹ والا نے اس حوالے سے تجاویز بھی دیں۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمیشن کی سینئر اہلکار شارلٹ جاگوبھی موجود تھیں۔ آفکام کنسلٹنٹ نے پیمرا کے فیصلوں پر عملدرآمد کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں 10میں سے 9لائسنس ہولڈرز ریگولیٹر کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہیں ۔ تاہم انہوںنے واضح کیا کہ ریگولیٹر کے فیصلوں پر عملدرآمد کا کلچر اُس وقت تک جڑنہیں پکڑ سکتا جب تک لائسنس ہولڈرز ان کو دل سے نہیں مانتے۔ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلئے کونسل آف کمپلینٹس اور اتھارٹی کو بھی مروج طریقِ کار کو آسان اور عام فہم اور فیصلے تک پہنچنے کے ہر مرحلے تک عوام کی رسائی کو یقینی بنانا ہوگا۔








