اسلام آباد۔ 7 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وہاڑی سے لاپتہ ہونے والے جے یو آئی (ف) کے رہنما کے حوالے سے تمام ایجنسیوں سے تسلی کی گئی ہے‘ وزارت داخلہ نے اپنی ذمہ داری کو پوری طرح نبھایا ہے۔ منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر حافظ حمد اللہ کے نکتہ اعتراض کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری …
وہاڑی سے لاپتہ ہونے والے جے یو آئی (ف) کے رہنما کے حوالے سے وزارت داخلہ نے اپنی ذمہ داری کو پوری طرح نبھایا ہے، طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 7 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وہاڑی سے لاپتہ ہونے والے جے یو آئی (ف) کے رہنما کے حوالے سے تمام ایجنسیوں سے تسلی کی گئی ہے‘ وزارت داخلہ نے اپنی ذمہ داری کو پوری طرح نبھایا ہے۔ منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر حافظ حمد اللہ کے نکتہ اعتراض کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ وہاڑی سے لاپتہ ہونے والے جے یو آئی (ف) کے رہنما کے بارے میں تمام ایجنسیوں سے تسلی کی گئی ہے اور صوبوں کو اس بارے میں لکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان لاپتہ ہونے والے گزشتہ واقعہ پر وزارت داخلہ نے ایوان کو کوئی روایتی جواب نہیں دیا اور تمام معاملات پر اپنی ذمہ داری پوری کی گئی۔ اس بات کا تمام کریڈٹ سینٹ اور حکومت بلوچستان کو جاتا ہے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ اس معاملے پر جمعہ تک ایوان کو پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔








