وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔پیر کو وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے شہید ہونے والے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طہ عباسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیراعلی سندھ کا مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
کراچی۔ 15 جون (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔پیر کو وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے شہید ہونے والے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طہ عباسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔








