ڈپٹی کمشنر کا محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پنجگرائیں دورہ

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پنجگرائیں دورہ کیا۔

بھکر۔ 15 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پنجگرائیں دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جلوس و مجالس کے روٹس، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی، پیچ ورک، نکاسی آب، سٹریٹ لائٹس، مین ہولز کی کورنگ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کیمطابق عزاداروں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی نے سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائےجبکہ سی سی ٹی وی کیمروں، سیف سٹی مانیٹرنگ، واک تھرو گیٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کو مکمل فعال رکھا جائے۔ انہوں نے ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، محکمہ صحت، واسا، میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن، رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام زیر التواء کام فوری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے