ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل انتہائی ناگزیر ہے،ڈاکٹر عبد الرحمن طارق چوہدری

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ ڈاکٹر عبد الرحمنٰ طارق چوہدری نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل انتہائی ناگزیر ہے

سیالکوٹ۔ 15 جون (اے پی پی):میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ ڈاکٹر عبد الرحمنٰ طارق چوہدری نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل انتہائی ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی سےبچاؤاحتیاطی تدابیر کے حوالے سے منعقدہ آگہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے گھروں، دفاتر اردگرد کا ماحول صاف ستھرا رکھیں کہیں بھی صاف پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے یہی ماحول سازگار ہوتا ہے۔ ڈینگی کے خلاف مؤثر جنگ صرف حکومتی اداروں کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہےمنعقدہ تقریب میں ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل عملے اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ایم ایس علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ ڈاکٹر عبد الرحمن طارق چوہدری نے مزید کہا کہ بخار، جسم درد یا ڈینگی کی دیگر علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر مستند طبی مرکز سے رجوع کیا جائے تاکہ بروقت تشخیص اور علاج ممکن بنایا جا سکے۔اس موقع پر شرکاء نے ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے اور انسداد ڈینگی مہم کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اور ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔