پانی کے بہاؤ کی بحالی کا کام جاری،6 کرش پلانٹس سیل

ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ماحولیات اور آبی گزرگاہوں کے تحفظ کے لیے کارروائی کرتے ہوئے دھمتوڑ اور دوتار کے علاقوں میں قائم چھ غیر قانونی کرش پلانٹس سیل کر دیئے۔

ایبٹ آباد۔ 15 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ماحولیات اور آبی گزرگاہوں کے تحفظ کے لیے کارروائی کرتے ہوئے دھمتوڑ اور دوتار کے علاقوں میں قائم چھ غیر قانونی کرش پلانٹس سیل کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب زیبر ہندل نے کارروائی کے دوران کرش پلانٹس مالکان کو پانی کے بہاؤ کے راستوں میں پھینکے گئے ویسٹ میٹریل اور ملبے کی فوری صفائی کے احکامات بھی جاری کیے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرش پلانٹس مالکان کی جانب سے نالوں اور آبی گزرگاہوں کی بحالی جبکہ ویسٹ میٹریل کو متبادل مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی قوانین اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔