پولیس کا کریک ڈاؤن، گزشتہ ہفتے کے دوران 118 اشتہاری و عادی مجرمان گرفتار

سرگودھا پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گذشتہ ایک ہفتہ میں 118 اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتارکر لیا

سرگودھا۔ 15 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گذشتہ ایک ہفتہ میں 118 اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتارکر لیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے میں 68 اشتہاری اور 50 عادی مجرمان کو گرفتارکیا جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید سخت کریں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کریں تاکہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کا خاتمہ ہو سکے۔