راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 30 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیاں تھانہ گوجرخان، صادق آباد، پیرودھائی، نیوٹاؤن، آر اے بازار، واہ کینٹ اور صدر واہ کے علاقوں میں کی گئیں
راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں ، 11 افراد گرفتار ، 30 لیٹر شراب ،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

مزید خبریں
راولپنڈی۔15جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 30 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیاں تھانہ گوجرخان، صادق آباد، پیرودھائی، نیوٹاؤن، آر اے بازار، واہ کینٹ اور صدر واہ کے علاقوں میں کی گئیں۔ دوران کارروائی گرفتار افراد کے قبضے سے شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ایسے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔







