پاکستانی سفیر جاوید ملک کی بحرینی وزیر خزانہ اور شاہی خاندان کے رکن شیخ محمد بن احمد الخلیفہ سے ملاقات

اسلام آباد۔7 نومبر(اے پی پی(پاکستانی سفیر جاوید ملک نے منگل کو بحرینی وزیر خزانہ اور شاہی خاندان کے رکن شیخ محمد بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر جاوید ملک نے کہا کہ ایکسپو پاکستان میں بحرین سے 20 رکنی وفد 9 سے11 نومبر تک شرکت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بینکار اور پیشہ وارانہ شعبو ں سے منسلک پاکستانی …

اسلام آباد۔7 نومبر(اے پی پی(پاکستانی سفیر جاوید ملک نے منگل کو بحرینی وزیر خزانہ اور شاہی خاندان کے رکن شیخ محمد بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر جاوید ملک نے کہا کہ ایکسپو پاکستان میں بحرین سے 20 رکنی وفد 9 سے11 نومبر تک شرکت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بینکار اور پیشہ وارانہ شعبو ں سے منسلک پاکستانی بحرین کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جاوید ملک نے کہا کہ حکومت پاکستان کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت میں استحکام اور ترقی ہو رہی ہے۔ شیخ محمد الخلیفہ نے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بحرین پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔

Leave a Reply