اسلام آباد۔7 نومبر(اے پی پی( پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت میں کسی قسم کی کوئی دراڑ نہیں اور ہم سب متحد ہیں، عوام سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے محبت کرتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ان پر الزامات کے باوجود این اے 120 کا فیصلہ محمد نواز شریف کے حق میں آیا۔ منگل کو ایک نجی …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔7 نومبر(اے پی پی( پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت میں کسی قسم کی کوئی دراڑ نہیں اور ہم سب متحد ہیں، عوام سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے محبت کرتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ان پر الزامات کے باوجود این اے 120 کا فیصلہ محمد نواز شریف کے حق میں آیا۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں جب بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ہے ملک و قوم نے ترقی کی ہے۔ 2013ءمیں بھی جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو توانائی بحران شدت اختیار کر چکا تھا، ملک بھر میں تقریبا 18,18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی جبکہ ملکی معیشت کا بھی کافی برا حال تھا یہاں تک کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں بھی کی جا رہی تھیں لیکن ہماری قیادت نے اقتدار سنبھالتے ہی نہ صرف توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے موثرواہم اقدامات کیے بلکہ ملکی معیشت کو بھی سنبھالا اور اس کے مذید استحکام کے لیے مثبت پالیسیوں کو شروع کیا جن کی بدولت آج ہماری معیشت روز بروز مستحکم ہوتی جا رہی ہے جس کا اعتراف عالمی اعدادوشمار میں بھی کیا جا رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں کسی قسم کی کوئی دراڑ نہیں اور ہم سب متحد ہیں۔








