چوری شدہ موٹر سائیکل مالک کے حوالے نہ کرنے پر پولیس آفیسر کو گرفتار کر لیا گیا
چوری شدہ موٹرسائیکل مالک کے حوالے نہ کرنے پر پولیس آفیسر گرفتار،پولیس زرائع

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 15 جون (اے پی پی):چوری شدہ موٹر سائیکل مالک کے حوالے نہ کرنے پر پولیس آفیسر کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس زرائع کے مطابق ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر اینٹی کرپشن پولیس نے پولیس افسر کو گرفتار کر لیا،تھانہ سٹی چوک سرور شہید کے سب انسپکٹر سعید احمد پر عدالتی احکامات کے باوجود موٹر سائیکل واپس نہ کرنے کا الزام کے تحت اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج تھا،اینٹی کرپشن پولیس نے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر ملزم پولیس آفیسر کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا ہے۔








