تورغر پولیس نے ماوہ گٹکہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کر لیا ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ PSP کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات اور مضرِ صحت اشیاء کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں
تورغر پولیس نے ماوہ گٹکہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

مزید خبریں
تورغر ۔۔۔ 15 جون (اے پی پی):تورغر پولیس نے ماوہ گٹکہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کر لیا ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ PSP کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات اور مضرِ صحت اشیاء کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کاروڑ محمد زبیر خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ماوہ گٹکہ فروخت کرنے والے ملزم صدیق ولد اورنگزیب قوم خان خیل سکنہ میرہ مداخیل کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں ماوہ گٹکہ برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف دفعہ 270/273 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








