ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ملک طارق محبوب نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے گئے
ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری

مزید خبریں
راولپنڈی۔16جون (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ملک طارق محبوب نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے گئے۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل اور شکایات پیش کیں، جنہیں سننے کے بعد ایس ایس پی آپریشنز نے متعلقہ افسران کو فوری اور مؤثر قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے ہدایت کی کہ مارک کردہ درخواستوں پر مقررہ ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔








