شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی کی امریکی تھنک ٹینکس اور یونیورسٹیز میں بریفنگز

شکاگو۔ 08 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔یہ بات شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے مختلف امریکی تھنک ٹینکس اور یونیورسٹیز میں بریفنگز کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان برداشت کیا۔ پاکستان کی …

شکاگو۔ 08 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔یہ بات شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے مختلف امریکی تھنک ٹینکس اور یونیورسٹیز میں بریفنگز کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان برداشت کیا۔ پاکستان کی مسلح افواج، انٹیلی جنس اداروں، ایف سی اور پولیس نے کم وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر حاضرین کو امریکا اور چین کے درمیان تعلقات کی بہتری اور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پہلا براہ راست رابطہ قائم کرنے میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان اور امریکا کی مشترکہ خواہش ہے۔

Leave a Reply