آئیسکو کا کل (بدھ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کل (بدھ)کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل …

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کل (بدھ)کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 17 جون 2026ء اسلام آباد سرکل صبح 07:00 بجے تا 11:00 بجے ایف 10 مارکیٹ، ایف 10، ایف10/3 فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل صبح 07:00 بجے تا 11:00 بجے آر آئی سی، رحیم آباد، کمبیلی صادق فیڈرز،صبح 06:00 بجے تا 10:00 بجے کہوٹہ سٹی 1، لہتراڑ1، نڑھ، حنیف شہید، پنجار، ٹی ایچ کیو فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل صبح 07:00 بجے تا 11:00 بجے بینظیر بھٹو ہسپتال، طہماسپ آباد، ڈھوک حکم داد فیڈرز،اٹک سرکل صبح 07:00 بجے تا 09:00 بجے سرائے خربوزہ فیڈر،جہلم سرکل صبح 06:00 بجے تا 10:00 بجے جکڑ، ایف 9 (چک دولت)، شاہ صفیر، کرسال، پنڈ مٹے خان، سوہاوہ کچہری، مین بازار، غوری دھمیک، سٹی ہائوسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ، لنگر پور، اکرم شہید، زبیر شہید، ایف2 (چپ بورڈ)، انڈسٹریل، ایف10 (کالا بیس)، پکھوال فیڈرز،جی ایس او سرکل صبح 09:00 بجے تا سہ پہر 03:00 بجے، 132 کے وی چکوال-بھگوال-تلہ گنگ گرڈ سٹیشن،صبح 08:00 بجے تا شام 04:00 بجے 132 کے وی جی ایس ایس سائوتھ، ایسٹ، ویسٹ، نارتھ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں