تحریک انصاف ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے،رانا ثنااللہ

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، بالخصوص خیبرپختونخوا کے لوگ پی ٹی آئی کی سیاست سے بہت مایوس ہوئے ہیں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں بالکل …

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، بالخصوص خیبرپختونخوا کے لوگ پی ٹی آئی کی سیاست سے بہت مایوس ہوئے ہیں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں بالکل ناکام ہو چکی ہے جہاں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا جبکہ ان کی قیادت اقتدار میں آ کر پورے ملک میں تبدیلی لانے کی باتیں کر رہی ہے۔ انہیں چاہیئے کہ وہ اپنے حکومتی صوبے خیبرپختونخواہ کی عوام کی ترقی و خوشحالی کی طرف کچھ توجہ دیں جہاں لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت آج بھی عوام میں بے حد مقبول ہے اور لوگوں کی تمام تر ہمدردیاں اور محبتیں اپنے محبوب قائد محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں۔

Leave a Reply