انگلینڈ کے ٹینس سٹار کیمرون نوری کو کوئنز ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں سپین کے الیخاندرو داویدوچ فوکینا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انگلینڈ کے کیمرون نوری کو انجری سے واپسی پر کوئنز کلب ٹینس مینز سنگلز میں شکست

مزید خبریں
لندن۔17جون (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس سٹار کیمرون نوری کو کوئنز ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں سپین کے الیخاندرو داویدوچ فوکینا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بی بی سی کے مطابق یہ ان کا مئی میں پسلی کی انجری کے بعد سنگلز مقابلوں میں پہلا میچ تھا۔کیمرون نوری نے میچ کا آغاز شاندار انداز میں کیا اور ابتدائی مرحلے میں برتری بھی حاصل کی، تاہم وہ اس برتری کو برقرار نہ رکھ سکے۔
سپینش کھلاڑی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پہلا سیٹ ٹائی بریک میں 6-7 (6-8) سے جیتا اور دوسرا سیٹ 2-6 سے اپنے نام کیا۔کیمرون نوری نے اس سے قبل کوئنز کلب ٹینس ایونٹ میں ڈبلز مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا، جہاں وہ آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور کے ساتھ مل کر بھارت کے یوکی بھمبری اور نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس کے خلاف 6-4، 7-5 سے ہار گئے تھے۔میچ کے دوران داویدوچ فوکینا نے شاندار دفاعی کھیل پیش کیا اور کئی بار گرنے کے باوجود پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ کیمرون نوری انجری سے واپسی کے بعد اپنی مکمل فٹنس برقرار رکھنے میں مشکلات کا شکار نظر آئے۔
دوسری جانب برطانیہ کے آرثر فیری نے ہم وطن ٹوبی سیموئل کو یکطرفہ مقابلے میں 0-6 اور 2-6 سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔اسی ٹورنامنٹ میں دیگر پہلے رائونڈ کے اہم نتائج میں فرانس کے ایڈرین مانارینو نے چیک کھلاڑی جیکب مین شیک کو اپ سیٹ شکست دی، جبکہ جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے ایونٹ میں کامیابی سے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔








