نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ سیشن میں بھرپور شرکت

نیشنل کرکٹ اکیڈمی ریڈ بال کیمپ کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ سیشن میں بھرپور شرکت کی۔ این سی اے اور قومی ریڈ بال کوچز کی نگرانی میں منعقد ہونے والے سیشن میں کھلاڑیوں نے مختلف فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔صبح کے سیشن کے دوران ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھلاڑیوں کی فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

لاہور۔17جون (اے پی پی):نیشنل کرکٹ اکیڈمی ریڈ بال کیمپ کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ سیشن میں بھرپور شرکت کی۔ این سی اے اور قومی ریڈ بال کوچز کی نگرانی میں منعقد ہونے والے سیشن میں کھلاڑیوں نے مختلف فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔صبح کے سیشن کے دوران ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھلاڑیوں کی فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

کیمپ میں مجموعی طور پر22 کھلاڑی شریک ہیں جو اپنی تکنیکی اور جسمانی فٹنس بہتر بنانے کے لیے تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔لاہور میں جاری یہ ریڈ بال کیمپ 10 جولائی تک جاری رہے گا، جہاں کھلاڑیوں کو قومی سطح کے کوچز کی زیر نگرانی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔