وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہےکہ ساری دنیا جانتی ہے کہ جب مصطفیٰ کمال کراچی کی قیادت کر رہے تھے تو شہر کی ترقی نمایاں تھی،وہ پورے یقین کے ساتھ کہتے ہیں کہ مصطفیٰ کمال کی قیادت میں صحت کا شعبہ مزید ترقی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مڈ ہیلتھ اینڈ بیوٹی ایکسپو2026کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
مصطفیٰ کمال کی قیادت میں کراچی شہر کی ترقی نمایاں تھی،وفاقی وزیر ریلوے

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہےکہ ساری دنیا جانتی ہے کہ جب مصطفیٰ کمال کراچی کی قیادت کر رہے تھے تو شہر کی ترقی نمایاں تھی،وہ پورے یقین کے ساتھ کہتے ہیں کہ مصطفیٰ کمال کی قیادت میں صحت کا شعبہ مزید ترقی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مڈ ہیلتھ اینڈ بیوٹی ایکسپو2026کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے ’’اسٹار بیٹسمین‘‘ ہیں اور صحت کے شعبے میں نمایاں کام کر رہے ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے ہسپتالوں کی حالت میں بہتری لائی گئی ہے اور پاکستان ریلوے کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت عزت دی ہے اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔








