فیصل آباد میں یکم محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کیلئے سیکیورٹی پلان جاری، ضلع بھر میں 172مجالس کا انعقاد ہوگا اور 6 جلوس نکالے جائیں گے، 1800سے زائد پولیس کے افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے
فیصل آباد میں یکم محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 17 جون (اے پی پی):فیصل آباد میں یکم محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کیلئے سیکیورٹی پلان جاری، ضلع بھر میں 172مجالس کا انعقاد ہوگا اور 6 جلوس نکالے جائیں گے، 1800سے زائد پولیس کے افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر یکم محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ضلع بھر میں 172مجالس اور 6 جلوس نکالے جائیں گے۔لائل پور ڈویژن میں 14 مجالس 1 جلوس ،اقبال 45 مجالس 4 جلوس،مدینہ 29 مجالس 1 جلوس جڑانوالہ 52, مجالس اور صدر ڈویژن میں 32 مجالسِ منعقد ہوں گی۔ تمام مجالس، جلوسوں، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کے لیے خصوصی سیکیورٹی حصار قائم کئے گئے ہیں۔
مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے 1800سے زائد پولیس کے افسران وجوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔مجالس و جلوسوں،امام بارگاہوں، کے داخلی و خارجی راستوں اور حساس پوائنٹس پر خصوصی ناکہ بندیاں کی جائیں گی۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی نگرانی کی جائے گی۔ ایلیٹ فورس، ڈولفن اور پٹرولنگ ٹیمیں آٹھ بازاروں اور جلوسوں اہم شاہراہوں پر مسلسل گشت کریں گی۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو فورسز اور اضافی نفری پولیس لائن میں الرٹ حالت میں موجود رہے گی ۔








