وارث خان پولیس کی کارروائی، جیولر شاپ میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صفائی کے بہانے جیولر شاپ سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان اور نقد رقم برآمد کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم جیولر شاپ میں ملازم تھا اور اس نے صفائی کے دوران موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کی واردات کی تھی

راولپنڈی۔17جون (اے پی پی):وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صفائی کے بہانے جیولر شاپ سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان اور نقد رقم برآمد کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم جیولر شاپ میں ملازم تھا اور اس نے صفائی کے دوران موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کی واردات کی تھی۔

واردات کے بعد پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کو بروئے کار لایا۔پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی طریقوں کے ذریعے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے مسروقہ 27 چاندی کی انگوٹھیاں، دو بریسلٹ اور 15 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔