گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انکا استقبال کیا

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انکا استقبال کیا۔ ملاقات میں ایبٹ آباد میں کامسیٹس یونیورسٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے دیرینہ مطالبہ اور کاوشوں کو عملی جامہ پہنانے پر غور وغوض کیا گیا۔ گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے طلبہ کامسیٹس یونیورسٹی کو اسکی کارکردگی کی بنیاد پر توجہ دیتے ہیں جنوبی اضلاع کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان میں کیمپس کا قیام اس خطہ کے پسماندہ باسیوں کے مستقبل کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کیمپس کے قیام کے حوالہ سے متعدد تجاویز کی روشنی میں اہم اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔