راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ بنی
راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 5 افراد گرفتار، شراب ،اسلحہ ، ایمونیشن برآمد

مزید خبریں
راولپنڈی۔17جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ بنی، گنجمنڈی اور صدر بیرونی کے علاقوں میں کی گئیں جہاں پولیس نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 5 افراد کو گرفتار کیا۔گرفتار افراد کے قبضے سے 27 لیٹر سے زائد شراب اور مختلف اقسام کا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ڈویژنل ایس پیز نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں اور کسی کو بھی قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔








