لبنانی وزیر خارجہ کو سعودی عرب کے نئے سفیر نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

لبنان کے وزیر برائے خارجہ امور و تارکین وطن یوسف رُجی کو سعودی عرب کے نئے سفیر فہد الدوسری نے اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ سعودی گزٹ کے مطابق گزشتہ روز ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

بیروت۔18جون (اے پی پی):لبنان کے وزیر برائے خارجہ امور و تارکین وطن یوسف رُجی کو سعودی عرب کے نئے سفیر فہد الدوسری نے اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ سعودی گزٹ کے مطابق گزشتہ روز ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

لبنانی وزیرِ خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے سعودی سفیر اپنی سفارتی ذمہ داریاں کامیابی سے انجام دیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعاون کے ذریعے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب نے لبنان سے درآمدات پر عائد پانچ سالہ پابندی ختم کر دی تھی، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری اور کشیدگی میں کمی کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔