بنوں, پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،اشتہاری مجرم سمیت 7 مشتبہ افراد گرفتار

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایات پر تھانہ ککی پولیس کے ایس ایچ او للہ نواز خان کی قیادت میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک اشتہاری مجرم سمیت 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

پشاور۔ 18 جون (اے پی پی):ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایات پر تھانہ ککی پولیس کے ایس ایچ او للہ نواز خان کی قیادت میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک اشتہاری مجرم سمیت 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان بنوں پولیس کے مطابقکارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 1 عدد کالا کوف اور 2 عدد پستول برآمد ہوئ۔ گرفتار افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔بنوں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں