فرانس کے رومین گریگوئر نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا

فرانس کے سائیکل سوار رومین گریگوئر نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔سپین کے سائیکل سوار مارشل کیمپروبی دوسرے اور نیدرلینڈز کے سائیکل سوار بارٹ لیمن تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ریس کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں۔

برن۔19جون (اے پی پی):فرانس کے سائیکل سوار رومین گریگوئر نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔سپین کے سائیکل سوار مارشل کیمپروبی دوسرے اور نیدرلینڈز کے سائیکل سوار بارٹ لیمن تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ریس کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں۔ ریس کا دوسرا مرحلہ لوکارنو سے لوکارنو تک 157.7 کلومیٹر کے فاصلے پر محیط تھا جس کو 23 سالہ فرانسیسی سائیکل سوار رومین گریگوئر نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

ریس کے دوسرےمرحلے میں سپین کے سائیکل سوار مارشل کیمپروبی دوسرے اور نیدرلینڈز کے سائیکل سوار بارٹ لیمن تیسرے نمبر پر رہے۔ مینز ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 5 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار633.5 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

 

مزید خبریں