لیہ میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ لیہ کے علاقے کوٹ سلطان میں جھورڑ فلنگ اسٹیشن کے قریب ٹریکٹرٹرالی اور موٹرسائیکل تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے، حادثے میں 15 سالہ محمد مدنی اور 18 سالہ جنید شاہ شدید زخمی ہو گئے۔
موٹرسائیکل اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم،دو نوجوان زخمی،ریسکیو ذرائع مظفرگڑھ

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 19 جون (اے پی پی):لیہ میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ لیہ کے علاقے کوٹ سلطان میں جھورڑ فلنگ اسٹیشن کے قریب ٹریکٹرٹرالی اور موٹرسائیکل تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے، حادثے میں 15 سالہ محمد مدنی اور 18 سالہ جنید شاہ شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد THQ ہسپتال کوٹ سلطان منتقل کر دیا ہے۔اس موقع پر ریسکیو 1122 نے شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور دورانِ سفر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔








