محرم الحرام کے لیے کنٹرول روم قائم، مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے، ڈی ایچ او

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) لاڑکانہ ڈاکٹر شوکت علی ابڑو کی زیرِ صدارت ڈی ایچ او آفس میں 10 محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چانڈکا میڈیکل ہسپتال کے اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر سید علی سرور شاہ، ریسکیو 1122 لاڑکانہ کے انچارج محمد نواز شیخ، ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر آصف پیچوہو، پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹر عبدالرزاق …

لاڑکانہ۔19 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) لاڑکانہ ڈاکٹر شوکت علی ابڑو کی زیرِ صدارت ڈی ایچ او آفس میں 10 محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چانڈکا میڈیکل ہسپتال کے اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر سید علی سرور شاہ، ریسکیو 1122 لاڑکانہ کے انچارج محمد نواز شیخ، ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر آصف پیچوہو، پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹر عبدالرزاق راہوجو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شوکت علی ابڑو نے کہا کہ 10 محرم الحرام کے سلسلے میں ضلع بھر میں ایک کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ عاشور کے موقع پر ضلع بھر میں ماہر ڈاکٹروں، طبی عملے اور ایمبولینسوں کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی تاکہ عزاداروں کو کسی بھی قسم کی طبی امداد کی ضرورت پیش آنے پر فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران صحت کی سہولیات اور ہنگامی طبی امداد کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے یہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تحصیل ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سینٹرز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے بھی شرکت کی۔