ڈی پی او صوابی کا عوامی مسائل کے حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات

صوابی:ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی خصوصی ہدایات پر روزمرہ کی بنیاد پر سرکل ایس ڈی پی اوز عوامی درخواست گزاروں کی شکایات اور درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ان کے مسائل کے بروقت ازالے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

پشاور۔ 19 جون (اے پی پی):صوابی:ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی خصوصی ہدایات پر روزمرہ کی بنیاد پر سرکل ایس ڈی پی اوز عوامی درخواست گزاروں کی شکایات اور درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ان کے مسائل کے بروقت ازالے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

تر جمان صوابی پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تمام سرکل ایس ڈی پی اوز اور جملہ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے اپنے علاقوں سے تعلق رکھنے والے درخواست گزاروں کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر اپنے دفاتر اور تھانوں میں سن کر بروقت حل کریں، تاکہ عوام کو فوری ریلیف اور سہولت میسر آسکے اور انہیں غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈی پی او صوابی نے واضح کیا ہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔