مصطفیٰ کمال کا وزارتِ صحت کے افسر رضا زیدی کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزارتِ صحت کے افسر رضا زیدی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو جاری تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر صحت نے مرحومہ کے انتقال پر رضا زیدی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان …

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزارتِ صحت کے افسر رضا زیدی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو جاری تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر صحت نے مرحومہ کے انتقال پر رضا زیدی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔

مصطفیٰ کمال نے سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ اور غم کی گھڑی میں رضا زیدی اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیر صحت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔